Logo

E-Chest Clinic

E-Chest Clinic

The E-Chest Clinic offers remote consultation and monitoring for patients with chronic respiratory diseases. Our goal is to make quality pulmonary care accessible from the comfort of your home.

Using secure digital tools, patients can share reports, discuss symptoms, and receive personalized treatment guidance from Prof. Dr. Noor Ul Arfeen.

For virtual appointments, please contact us:
📞 +92 309 8421122
📧 info@drnoorularfeen.com

ای۔چیسٹ کلینک

یہ آن لائن طبعی مشورے کا ایک ذریعہ ہے۔ سفری مشکلات کی وجہ سے مریضوں کے لیے معمول کے طبعی معائنے کے لیے مقررہ وقت پر پہنچنا مشکل ہوتا جاتا ہے جس کی وجہ سے ان کے علاج میں وقتاً فوقتاً ہونے والی تبدیلیوں میں تاخیر آ جاتی ہے اور اس سے بیماری کے آہستہ آہستہ بگڑنے کا اندیشہ ہوتا ہے۔

اس مشکل کو دور کرنے کے لیے ای کلینک ایک بہتر طریقہ کار ہے۔ وہ مریض جو ایک بار اپنا تفصیلی معائنہ اور علاج شروع کر چکے ہوں یا کسی وجہ سے کلینک پر تشریف نہ لا سکتے ہوں، ان کے لیے ای کلینک کی سہولت استعمال کی جا سکتی ہے۔

ای کلینک پر علاج کے دو طریقے ہیں:
1️⃣ اپنے گھر سے براہ راست ویڈیو کال۔
2️⃣ کسی قریبی ہسپتال یا کلینک پر جا کر ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر صاحب کے ذریعہ اپنی معلومات بذریعہ ویڈیو کال۔

دوسرے طریقے میں طبعی معلومات کی ترسیل زیادہ بہتر ہو سکتی ہے اور کوئی وقتی ٹیسٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔ قریبی کلینک کوئی بھی ہو سکتا ہے۔

ای کلینک پر وقت کے تعین کے لیے روزانہ دوپہر 12 بجے سے شام 5 بجے تک (ماسوائے چھٹی کے دن) پر رابطہ کریں اور اپنا وقت مقرر کریں۔
📞 0309-8421122
شکریہ۔